Wednesday, 22 June 2016

Urdu Poetry (Ghazal)

           Mohsin Naqvi

مثال موج ہوا دربدر وہ ایسا تھا
بچھڑ کے پھر  نہ ملا، ہسفر وہ ایسا تھا

خود اپنے سر لیا الزام بےوفائ کا
کہا نہ کچھ بھی اسے، معتبر وہ ایسا تھا

اسے بساۓ ہوۓ تھی بلا کی ویرانی
دیار ہجر میں آباد گھر وہ ایسا تھا

بس ایک خواب نے نیندیں نچوڑ لیں میری
سما گیا میری نس نس میں ڈر وہ ایسا تھا

لہو لہو میری آنکھیں ہیں، تارتار قبا
کہ حادثہ ہی میری جاں مگر وہ ایسا تھا

اسی کے نام تھی زخموں کی پرورش محسن

اسی کے نام دعا، چارہ گر وہ ایسا تھا



Tuesday, 21 June 2016

Urdu sad poetry

                  محبت اك اذیت

کچھ نفرتوں کی نظرہوا میرا یہ وجود
باقی جو بچ گیا تھا محبت میں مر گیا
اسکی محبت کا رضی ذکر کیا کروں
اتنا سکوں ملا کہ اذیت میں مر گیا

Monday, 20 June 2016

Urdu poetry (Cigrette)

                   سگریٹ

میں سگریٹ کو ہتھیلی پر اُ لٹ کر خالی کرتا ہوں
پھر اس میں ڈال کر یادیں تمہاری خوب ملتا ہوں
ذرا سا غم ملاتا ہوں، ہتھیلی کو گھماتا ہوں
بسا کر تجھ کو سانسوں میں، مَیں پھر سگریٹ بناتا ہوں
لگا کر اپنے ہونٹوں سے محبت سے جلاتا ہوں
تجھے سلگا کے سگریٹ میں، مَیں تیرے کش لگاتا ہوں
دھواں جب میرے ہونٹوں سے نکل کے رقص کرتا ہے
میرے چاروں طرف کمرے میں تیرا عکس بنتا ہے
میں اس سے بات کرتا ہوں، وہ مجھ سے بات کرتا ہے
یہ لمحہ بات کرنے کا بڑا انمول ہوتا ہے
تیری یادیں تیری باتیں۔۔۔۔۔۔۔
                   !!!!  بڑا ماحول ہوتا ہے۔۔۔

Awesome urdu poem

                     ویرانی

میرے ویران کمرے کی
 کھلی کھڑکی سے جب
ٹھنڈی ہوا کا کوئ جھونکا
میری آنکھوں سے
تیری یاد کے آنسو چراتا ہے
تو میرے کمرے میں سجی
ہر چیز کے اندر
تمہارے ہونے کا احساس
پھر سے جاگ اٹھتا ہے
یہاں جب شام ڈھلتی ہے
میری ہر نظم کی بانہیں
تیرے احساس کو خود میں
 سمو لینے کی خواہش میں
جو وا ہوتیں تو پھر
صبح تلک گرتی نہیں تھک کر
میری بک شیلف میں رکھی ہوئ
ساری کتابوں پر
تمہاری انگلیوں کا لمس اب بھی
دل کو چھو لیتا ہے
تیرے ملبوس سے اٹھتی ہوئ
مدہوش کن خوشبو
میرے آنچل پہ اپنے ہونٹ رکھتی ہے
میری ہر سوچ کو
ہر خواب کو
خود میں جکڑ کر توڑ دیتی ہے
یہ کیسی مختلف سی بے بسی ہے کہ
میں جب بھی جینے لگتا ہوں
یہ ہی خوشبو٬ یہ ہی آہٹ
چھڑا کر ہاتھ مجھ سے
مجھ کو اس انجان دنیا  میں
!!!... اکیلا چھوڑ دیتی ہے۔

Sunday, 19 June 2016

Karobar (Poem in Urdu)

Karobar in Pakistan...

                    پاكستان كا الميه

کون کہتا ہے میرے دیس میں کاروبار مند پڑ گئے ہیں؟
یہاں میں گردہ بیچ سکتا ہوں،گردہ خرید سکتا ہوں
عورت کی عزت کیا چیز ہے، پوری عورت بیچ سکتا ہوں
عورت خرید سکتا ہوں
میں ووٹ بیچ سکتا ہوں، ووٹ خرید سکتا ہوں
میں بچے بیچ سکتا ہوں، بچے خرید سکتا ہوں
انصاف خرید سکتا ہوں، انصاف بیچ سکتا ہوں
یہاں جج بکتے ہیں، وکیل بکتے ہیں
یہاں علم بکتا ہے، یہاں دین بکتا ہے
یہاں نعتیں بیچی جاتی ہیں
یہاں شاعر کے ہر ہر لفظ کا بھاؤ لگتا ہے
یہاں ادیب کے ہر فقرے پیرے کی الگ الگ قیمت لگتی ہے
یہاں خون بکتا ہے، یہاں سکون بکتا ہے
یہاں جھوٹ بولنے کی قیمت وصول کی جاتی ہے
یہاں سچ بھی اچھی قیمت پر نیلام ہو جاتا ہے
یہاں باپ اپنے بیٹے سے اس کی پرورش کی قیمت وصول کرتا ہے
یہاں بیٹا باپ سے خدمتوں کے روپے کھرے کرتا ہے
یہاں آپ شرافت خرید سكتے ہیں
یہاں رسوائ بدنامی کی بھی منہ مانگی رقم مانگی جاتی ہے
یہاں ہر کاروباری جلدی میں ہوتا ہے کہ
 اسے خریدنے کے بعد کچھ بیچنا بھی ہوتا ہے
میں بھی خریدار، تو بھی خریدار
میں بھی دکاندار، تو بھی دکاندار
کاروبار کا ایسا جمعہ بازار جس کا ہفتہ اتوار کبھی نہیں آتا
یہاں عبادتوں کا بھی پروردگار سے سودا طے کر لیا جاتا ہے
اتنا دے گا تو اتنے نفل پڑھوں گا٬ اتنا نفع ہوا تو اتنے روزے رکھوں گا
مسجد میں سودے٬ مندر میں سودے٬ چرچ میں سودے٬ درباروں پہ سودے
چلو آؤ آج ایک نیا سودا کر کے دیکھیں
چلو پسینہ دیکر آنسو خریدیں
چلو پھول سے خشبو خرید کر بلبل کے نغمے کے عوض اسے بیچ دیں
چلو نیند بیچ کر خواب خریدیں
چلو عبادت دے کر اس سے محبت خرید لیں
چلو دھوپ٬ بارش٬ چاندنی٬ ہوا اس سے شکر کے بدلے حاصل کریں
چلو ظالم سے ظلم خرید کر اسے انسانیت دے دیں
چلو کسی سے درد لیکر اسے خوشی دے دیں
چلو بے وفائ خرید کر وفا دے دیں
آؤ ایک طوائف سے اس کی مجبوری خرید کر اسے عزت دے دیں
آؤ آؤ میرے ساتھ آؤ وقت کم ہے
یہ نہ ہو دکانیں جل کر خاکستر ہو جائیں
یہ نہ ہو زمین قدموں کے نیچے سے اپنا دامن سمیٹ لے
آؤ

Best Urdu poem

Mjhe tum se muhabbat hai...

Tanhayi k sehra men,
Yun chor k chal dena,
Choti c shikayat pe
Mun mor k chal dena,
Ye kaisi muhabat hai?
Ye kaisi rafaqat hai?
Gar Pas-e-Wafa rakh k,
Tum maan barha dete,
Be lous rafaqat par,
Emaan barha dete,
Main fakhar se,
Phir kehta,
Tum
Jaan-e-Rafaqat ho!
Tum
Baab-e-Muhabat ho!
Tehreer-e-Sadaqat ho!
Aur
Meri aqeedat ho!
Ye sab hai,
Magar tab bhi
Hai mujh ko yaqeen ab bhi
Jo kuch bhi,
Kaha main ne,
Shikwa hai,
Shikayat hai,
Lekin ye haqeeqat hai,
Bus tum se,
Muhabat thi
Aur
Tum se muhabat hai!!!!

Best urdu poetry of john elia

Best of john Elia